خریداروں کے لیے شرائط
آرڈر
- مصنوعات مختلف وینڈر بیچتے اور بھیجتے ہیں۔ آرڈر اس وقت پکا ہوتا ہے جب وینڈر اسے قبول کر لے؛ اس سے پہلے آپ اسے خود منسوخ کر سکتے ہیں۔
- قیمت، ڈیلیوری چارج (اگر ہو) اور کل رقم آرڈر دینے سے پہلے دکھائی جاتی ہے۔
کیش آن ڈیلیوری
پارسل ملنے پر کوریئر کو ادائیگی کریں۔ آرڈر کی تصدیق کے لیے آپ سے واٹس ایپ، ایس ایم ایس یا کال پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ صرف وہی آرڈر دیں جو آپ وصول کرنا چاہتے ہیں۔
واپسی
جن مصنوعات پر واپسی کی سہولت لکھی ہو، انہیں پروڈکٹ کے صفحے پر دی گئی مدت میں واپس کیا جا سکتا ہے۔ واپس آیا مال چیک کیا جاتا ہے؛ پہلے سے ادا شدہ آرڈر کی رقم چیکنگ کے بعد واپس کی جاتی ہے، اور کیش آن ڈیلیوری آرڈر کی رقم وینڈر واپس کرتا ہے۔
رازداری
آپ کا نام، فون نمبر اور پتہ صرف آپ کا آرڈر پہنچانے اور اس کے بارے میں رابطے کے لیے استعمال ہوتا ہے، اور صرف متعلقہ وینڈر، ری سیلر اور کوریئر کو دیا جاتا ہے۔ ہم آپ کا ڈیٹا فروخت نہیں کرتے۔
Version 1, published Oct 28, 2026